blank

ڈیرہ بگٹی سے اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے 4 بازیاب

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے 20 روز قبل اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے چار کھلاڑیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے بلوچستان میں اغواء ہونے والے 6 نوجوان فٹبالرز میں سے چار کو بازیاب کرالیا، دو مغویاں کی بازیابی کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق 9 ستمبر کو فٹبال ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے سبی جانے والے 6 فٹبال کھلاڑیوں کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے مقام سے اغوا کرلیا تھا۔

مغویان کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز اور مقامی حکام نے سر توڑ کوششیں جاری رکھیں، اس دوران 6 میں سے4 فٹبالرز کو بازیاب کروا کر باحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکاروں، مقامی انتظامیہ اور حکومت کی کوششوں سے ان کی بازیابی ممکن ہوئی۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ دیگر2مغوی نوجوانوں کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت مصروف عمل ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں