blank

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے شکارپور سول اسپتال میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر تفصیلات طلب

کراچی (ویب ڈیسک)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے شکارپور سول اسپتال میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر تفصیلات طلب کیئے جانے پر ایس ایس شکار پور نے بتایا کہ

 شکار پور سول اسپتال میں ثانیہ دختر اللہ داد ابڑو سکنہ شکارپور,عمری 18/19 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم امداد علی ولد پنجل برڑیو کو پولیس نے باقاعدہ ایف آئی آر کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم شکارپور کا رہائشی ہے۔پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے طبی شواہد لیب روانہ کردیئے ہیں۔پولیس تفتیش کررہی ہے۔دریں اثناء ایس ایس پی شکارپور اور ڈی سی شکارپور سول اسپتال گئے اور متاثرہ لڑکی کی فیملی سے ملاقات میں انہیں جلد انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔

Malik Khawar

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں