blank

اداکارہ سے لائیو بات کرنے پر مداح کی والدہ سے پٹائی

اداکار و سوشل میڈیا انفلوئینسر اکثر اوقات لائیو آکر اپنے مداحوں سے بات کرتے رہتے ہیں، جس پر انہیں کبھی کبھار عجیب صورت حال کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کر رہی تھیں، کہ اس دوران انہیں ایک عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کر رہی ہیں، اور اس دوران ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لے لیتی ہیں، گفتگو کرنے کے بعد اونیت مداح کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور اسے اپنا خیال رکھنے کا کہتی ہیں کہ اس دوران مداح کی والدہ غصے میں بھپری ہوئی اس کے پیچھے آجاتی ہیں اور فوراً ہی اس کی پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے بیٹے سے پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ یہ لڑکی کون ہے؟

انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران یہ پورا منظر ویڈیو میں محفوظ ہوجاتا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں