blank

معروف اداکار کی تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے سے خاتون ہلاک

بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کی کار سے مبینہ طور پر خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق 30 ستمبر کی رات کو اداکار ناگا بھوشن کی گاڑی جسے وہ مبینہ طور پر خود چلا رہے تھے بنگلورو میں فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک جوڑے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون اور اُن کے 58 سالہ شوہر شدید زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ شوہر کا علاج جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار بھوشن کو گرفتار کرلیا، اداکار گاڑی ضرورت سے زیادہ تیز چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار ناگا بھوشن نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھاتے ہوئے دیکھا گیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں