blank

آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران آئی ایم ایف کا وفد جولائی سے ستمبر تک پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، مذاکرات میں ٹیکس، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ایف بی آر، توانائی اور پلاننگ کمیشن میں اصلاحات کا جائزہ بھی لے گا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں