blank

ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپے 03 پیسے کی کمی ہوگئی، جب کہ 100انڈیکس میں 450 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، کریک ڈاؤن کے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 1.23 روپے کی کمی کے ساتھ 286.50 روپے پر آگیا، تاہم کاروبار کے دوران اتار چڑھا ؤ کے بعد انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 03 پیسے کی کمی کے بعد 286.70 روپے کا ہوگیا۔

حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے، اور اسی تسلسل کے باعث روپے نے ستمبر میں بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزازحاصل کیا ہے، جب کہ سونے کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کی جارہی ہے۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 450 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 700 ہوگیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں