blank

ہم ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،آرمی چیف – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)ہمیں متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے،پاکستانیوں کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہے،جنرل عاصم منیر کی اپیکس کمیٹی اجلاس کے شرکاء سے گفتگو آرمی چیف نے ہر پاکستانی شہری کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلٰی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔ پاکستان کے پاس ایک ہی آپشن ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ ہم ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا،جو یہ ہے ’’ نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندووستان والوں،تمہاری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہر لحاظ سے تاریخی تھا۔ تمام سکیورٹی اداروں کے سربراہان ایک چھت تلے موجود تھے،پہلی بار ہوا کہ ملک کے تمام سکیورٹی ادارے اجلاس کا حصہ تھے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے نکلنے جانے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دئیے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور اپنے وطن جانے کے پابند ہوں گے،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے اور انکی جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق افغان شہری جاری کر دہ ڈیجیٹلائز ڈای تزکیرہ پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے،پاکستان میں پروف آف رجسٹریشن کے حامل افغان مہاجرین ہی سکونت اختیار کرنے کے اہل ہوں گے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں