blank

روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ایک ماہ سے مسلسل اپنی قدر کم کرنے والا ڈالر آج انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا تھا، انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے کم ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 296 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں