blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔

جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا ایک لاکھ 62 ہزار 894 روپے پر آگیا۔ جیولرز کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں