blank

” یہ کھلاڑی آنیوالے دنوں کا سٹار ہو گا “ محمد رضوان نے کس نوجوان کھلاڑی کے بارے میں پیشگوئی کر دی ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سعود شکیل آنے والے دنوں کا سٹار ہوگا۔ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے 81 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے اس میچ کے 2ٹاپ اسکورر رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں محمد رضوان نے کہا کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں،ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے، جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو ان کا اعتماد ہی الگ ہوتا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ یہ جیت ہمارے لیے بڑی ضروری تھی، یہ کانفیڈنس ہمیں آگے آنے والے میچز میں کافی کام آئے گا، مجھے جہاں رنز بنانے کا موقع ملتا ہے وہاں رنز بنانے کی کوشش کرتا ہوں، پھر چاہے وہ پہلی گیند ہو یا دوسری اس کی ٹینشن نہیں لیتا۔سب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ابھی ہمارا ٹاپ آرڈر پرفارم نہیں کر رہا، پچھلے ایک دو سالوں سے ٹاپ آرڈر کی پرفارمنس کی وجہ سے نمبر ون بنے تھے، جو لوگ کہتے تھے کہ ہمارا مڈل آرڈر پرفارم نہیں کر رہا تو شاید اللہ تعالی نے یہ ٹیسٹ کرنا تھا مڈل ارڈر کو۔

سعود شکیل سے متعلق رضوان نے کہا سعود جس محنت سے آیا ہے وہ اپنی محنت اور فٹنس کو برقرار رکھے گا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کا اسٹار ہوگا، سعود کی گیم سے اویئرنس مجھے اچھا لگا، جیسے سعود نے آف اسپنر کو نکل کر چوکا مارا اس کو دیکھ کر لگا کہ سعود کی گیم اویئرنس بھی اچھی ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، تھوڑا نروس تھا، جب میچ شروع ہوجاتا ہے اور آپ میدان میں جاتے ہیں تو پھر سب چیزیں بھول جاتے ہیں، جب آپ کے اوپر جلدی وکٹ گر جاتی ہیں تو پریشر تو ہوتا ہے، میری کوشش تھی کہ پازیٹو کرکٹ کھیلوں۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں