blank

نگراں وزیر اعظم کا کپاس کی کم قیمت پر خریداری کا نوٹس

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی مقررہ قیمت سے کم پر کپاس کی خریداری کا نوٹس لے لیا۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ کپاس کے کا شتکاروں کو سپورٹ کرنے کیلیے اس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا، لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے اور فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی خرید حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ہی ہو تاکہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

پاکستان نے کپاس کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سال 2023 کیلیے اس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔

وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس متعلق بتایا تھا کہ کپاس کی آمد یکم اکتوبر 2023 کو 50 لاکھ گانٹھوں کو عبور کرنا پاکستان کیلیے ایک اہم کامیابی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 2023 تک کپاس کی آمد متاثر کن حد تک 5.0 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال پیداوار کی 71 نمو ظاہر کرتی ہے۔

کپاس کی پیداوار میں یہ کامیابی گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے میں پاکستان کے کسانوں کی لگن کا ثبوت ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں