blank

ترک اداکار اسرائیلی سفاکیت پر خاموش عالمی رہنماؤں پر پھٹ پڑے

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد خاموش عالمی براردری اور اسلامی ریاستوں سے سوال کرلیا۔

گزشتہ شب (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں قائم اسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق اسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جس پر پاکستان سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کررہی ہیں۔

ایسے میں ترک اداکار جلال آل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تصویر پوسٹ کی اور اسرائیل کے ظلم پر شدید ردعمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنماؤں کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ترک اداکار جلال آل نے کہا کہ ‘اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو عورتوں اور بچوں سمیت شہید کیا گیا’۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری مجرمانہ اور غیر انسانی فعل ہے: روس

جلال آل نے کہا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟’

یہ بھی پڑھیں: غزہ سے متعلق ملالہ کے بیان پر فاطمہ بھٹو کا ردعمل

اُنہوں نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا کہ ‘اور تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟’

یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنماؤں کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں