blank

ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت کرنا بھاری پڑگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑگئی، اداکارہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’شیڈوبین‘ کردیا گیا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بہت خوب، میرا انسٹا اکاؤنٹ شیڈو بین کردیا گیا‘۔

ماہرہ نے اس کے باوجود فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کے پرچم کے کئی ایموجیز بنائے۔

شیڈوبین کیا ہے؟

میٹا کے زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈزکے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔

 

شیڈوبین کے نتیجے جب صارفین تک وہ پوسٹ پہنچ ہی نہیں پاتی تو اس پوسٹ کو ویوز بھی نہیں ملتے ہیں۔

میٹا نے فیس بُک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے صارفین کے تمام اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے پابندی کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس ملک کے پرچم کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

اداکارہ نے غزہ کے معصوم بچوں کے بیہمانہ قتل پر اسرائیل کی شدید مذمت کی تھی، جس کے بعد ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ شیڈوبین کردیا گیا۔

غزہ کے الاحلی اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک شدید برہم ہیں، دنیا بھر میں اسرائیلی فوج کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان جاری اس کشیدگی میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں