blank

کورولوس عثمان کے 5 ویں سیزن کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئ

عظیم اسلامی سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کے 5 ویں سیزن کی گزشتہ روز نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔

’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط ہر ہفتے بدھ کو نشر ہوتی ہے لیکن اس ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بجائے 132 ویں قسط ہی دوبارہ نشر ہوئی۔

سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر سیریز کی نئی قسط نشر نہ کیے جانے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے حملے میں ہمارے سیکڑوں فلسطینی بھائیوں کی شہادت پر ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس وجہ سے ہماری سیریز ’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی۔

پوسٹ کے آخر میں پروڈکشن ٹیم نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے بچوں، خواتین اور عام شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں