blank

آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی: ثنا خان

سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے فتح فلسطین کی ہوگی، فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گی۔

ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم فلسطینیوں کے لیے دُعا کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی ساتھ دے یا نہ دیں لیکن اللہ فلسطین کے ساتھ ہے، میں بہت بےبس ہوں لیکن ان حالات میں ہم صرف دُعا ہی کرسکتے ہیں’۔

ثنا خان نے کہا کہ ‘معصوم لوگ اور معصوم بچوں کا قتل کیا جارہا ہے، اقتدار میں رہنے والوں فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے کچھ کرلو’۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وہ اُن کی زمینوں پر قبضہ کرکے اور معصوم لوگوں کا روازنہ کی بنیاد پر قتل کرکے خود کو مظلوم دِکھا رہے ہیں’۔

ثنا خان نے مزید کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی فتح ہوگی، میں آج، کل اور ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور پوری اُمت مسلمہ کے ساتھ کھڑی ہوں’۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں