blank

اذان سمیع نے میوزک البم کی ریلیز روکنے کی وجہ بتادی

معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے آنے والے میوزک البم کی ریلیز کی تاریخ کو فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور وہاں کے مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے آگے بڑھا دی۔

اذان سمیع نے اس بات کی اطلاع انسٹا گرام ہینڈل پرمداحوں کودی۔ ان کے نئے البم کی ریلیز 30 اکتوبر کو شیڈول تھی۔

اذان نے اپنے البم کے حوالے سے کہا کہ، ’یہ جشن منانے کا وقت نہیں۔ فلسطین میں مظالم اور مسلم دنیا پر حملہ ہم میں سے ہر ایک پر حملہ ہے۔‘

انھوں نے کہا ’جب میں موسیقی بناتا ہوں تو میں اسے محبت پھیلانے کے لئے بناتا ہوں. یہ البم بھی ایسا ہی ہے۔’

اذان نے کہا ’اگر محبت کا جشن نہیں منایا جاتا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ میں موسیقی کے ساتھ انصاف کروں گا. اس وقت دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے’

انھوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے میوزک البم کی لانچنگ کے حوالے سے کہاکہ ’ میں البم کی ریلیز کو 12 نومبر تک آگے بڑھا رہا ہوں۔’

انھوں نےکہا کہ ’ایسے کوئی الفاظ یا عمل نہیں ہیں جو خاندانوں کو ہونے والے بے مثال نقصانات کی تلافی کر سکیں۔‘

اذان نے کہا کہ ’میں دنیا بھر میں اپنی مسلم کمیونٹی اور ہر جگہ بے گناہ جانوں کے زیاں اور خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ’

اذان سمیع کے نئے البم ’اذان‘ میں 8 گانے شامل ہیں۔ اس میوزک البم کے ٹریلر کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کی ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں