blank

غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، انجلینا جولی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن و ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا بھی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلاء کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کر کے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی کُل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں