blank

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے حضرت علی ؓ کا قول شیئر کر دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے دلی خواہشات کو سمجھنے کے لیے حضرت علیؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کر دیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں خلافتِ راشدہ کے چوتھے اور آخری خلیفہ حضرت علی ؓ کا ایک قول تحریر کیا ہے۔

’’اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘‘

حضرت علیؓ کے اس قول میں انسان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر اسے کبھی یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہو کہ اس کی دلی خواہش کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے تو اس بات پر دھیان دے کہ جب وہ بے خیالی میں ہوتا ہے تو اس کے ذہن میں کیسے خیالات آتے ہیں


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں