blank

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے: نگران وزیر خزانہ

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے۔

ایک بیان میں نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے اور اس وقت معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مصروف عمل ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے لہٰذا مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے کیلئے عملدرآمد رپورٹ مرتب کی تھی جس کو آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کرا دی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں