blank

تقریب میں ہانیہ کے نام کی نعرے بازی پر عاصم اظہر کا شدید ردعمل

پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو جھاڑ پلادی۔

عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جو کہ نجی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار و گلوکار دونوں اسٹیج پر بیٹھے گفتگو کررہے ہیں۔

جیسے ہی عاصم اظہر بولنا شروع کرتے ہیں تو حاضرین میں سے کچھ طالبعلم ‘ہانیہ ہانیہ’ کی آوازیں لگانا شروع کردیتے ہیں۔ گلوکار فوراً ہی اپنی بات روک کر کہتے ہیں کہ ‘کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو یا پاگل خانے آئے ہو؟’

اس دوران یاسر حسین بھی ماحول ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں’یہاں سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں، پرسکون رہیں، اس کے بعد کانسرٹ میں بھی جانا ہے، یا کانسرٹ منسوخ کرانا ہے؟’

واضح رہے کہ 2019 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان قریبی تعلقات ہیں لیکن بعد میں انہوں نے 2020 میں واضح کیا کہ وہ صرف دوست ہیں۔

بعدازاں 2022 میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں