blank

معروف گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کر گئے

معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کے والد انتقال کرگئے۔

جواد احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے والد پروفیسر توقیر احمد کے انتقال کی اطلاع دی، گلوکار نے بتایا کہ اُن کے والد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

گلوکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد کی نماز جنازہ آج اُن کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔

جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں