blank

انجلینا جولی کا افغان مہاجرین کی بے دخلی پر افسوس کا اظہار

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے افغان مہاجرین کی حالتِ زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر افغان مہاجرین کے پاکستان سے انخلاء کے کچھ مناظر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی حمایت اور اُنہیں تحفظ فراہم کرتا رہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کا اس قدر اچانک انخلاء شروع کر دیا ہے جو موجودہ افغانستان میں زندہ رہنے کی ناممکن حقیقتوں کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں خواتین کو بنیادی حقوق اور تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے، بہت سے لوگوں کو قید کیا جا رہا ہے، وہ ملک سنگین بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پسپائی کی ایک اور مثال ہے اور افغان عوام کے مصائب کی طویل تاریخ میں ایک نیا المیہ ہے جنہوں نے 40 سال سے زائد عرصے سے جنگ، تنازعات اور نقل مکانی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

انجلینا جولی نے یہ بھی لکھا ہے کہ دنیا افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے وعدے کرنے کے بعد اب اُنہیں نظر انداز کر رہی ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں