blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 14 ہزار 800 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 1988 ڈالر کا ہوگیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں