blank

شاہدہ منی کا خواتین سے متعلق دلچسپ تبصرہ

معروف پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ خواتین 30 برس کی ہوتی ہیں تو جوان، 40 کے بعد مزید جوان اور جب 50 سال کراس کرتی ہیں تو اور بھی زیادہ جوان ہو جاتی ہیں۔

پاکستانی گلوکارہ شاہدہ منی نے ایک حالیہ انٹریو میں اپنی عمر کا انکشاف کر کے سوشل میڈیا پر ٹرولرز کی توپوں کا رخ اپنی جانب کر لیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں گلوکارہ کو نجی چینل کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا و سنا جا سکتا ہے۔

دورانِ پروگرام میزبان نے فنکارہ کی تعریف کی تو انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ابھی چالیس پلس ہیں۔

شاہدہ منی نے کہا کہ خواتین 30 برس کی ہوتی ہیں تو جوان ہوتی ہیں، چالیس کے بعد مزید جوان ہو جاتی ہیں اور جب 50 سال کراس کرتی ہیں تو اور بھی زیادہ جوان ہو جاتی ہیں، عورت کی خوب صورتی عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 40 پلس ہوں، ماشاء اللّٰہ، الحمدللّٰہ، لوگ اپنی عمر نہیں بتاتے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ بوڑھی نظر نہیں آتی۔

شاہدہ منی کا اپنی عمر سے متعلق انکشاف کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان پر مزاحیہ تبصروں کا آغاز کر دیا، بعض صارفین کے مطابق گلوکارہ سچ نہیں کہہ رہی تھیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں