blank

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے استعمال ہوگی، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رقم بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال ہوگی، پنجاب اور کے پی میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا، ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبے سےترسیلی صلاحیت کو بڑھان میں مدد ملے گی، پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا کیونکہ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اورپائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں