blank

ارمینہ خان نوزائیدہ فلسطینی بچوں کی شہادت پر رو پڑیں

اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب حال ہی میں مسلسل بمباری کے باعث غزہ کے الشفاء اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں نوزائیدہ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والی خبر جس میں بتایا گیا کہ غزہ میں پیدائش سے قبل ہی کچھ ننھی جانیں انتقال کرگئیں۔

اس خبر نے ناصرف کئی سوشل میڈیا صارفین کے دل چیر دیے بلکہ اداکارہ ارمینا رانا خان جو گزشتہ کئی عرصے سے غزہ کے مظلوموں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، وہ بھی یہ دیکھ کر آنسوؤں پر قابو نہ پاسکیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے بارے سن کر میں اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتی، ایسا لگ رہا ہے کہ میری دنیا اچانک پلٹ گئی ہے اور میں کوئی ڈراؤنا خوب دیکھ رہی ہوں، میں ہر دن کسی کی مدد کرنے یا اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میری انسانیت سے امید ختم ہونا شروع ہوگئی ہے ’۔

ارمینا نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے کہ ان روتے ہوئے بچوں کو تسلی دینے والا یا پیار کرنے والا کوئی نہیں ہے، ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سب دیکھ کر میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں‘۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں غزہ کے بچوں کے بارے میں خبر ملی تو وہ ٹوٹ گئی تھیں۔

اداکارہ نے بچوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’کاش کوئی معجزہ ہوجائے، پلیز ان معصوم لوگوں کی مدد کریں، ان چھوٹے بچوں پر کچھ رحم کریں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا‘۔

واضح رہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا اسپتال کے آس پاس بھی بمباری کی جارہی ہے، اسرائیل نے غزہ میں صابرہ علاقے پر بمباری کی جس میں سے درجنوں افراد شہید ہوگئے جب کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام الفلاح اسکول پر بمباری میں کئی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

 




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں