blank

نوکری پر بھرتی کیلئے دوسرے شخص کا انٹرویو کرتا ہوا شخص دورانِ انٹرویو اپنی ہی نوکری گنوا بیٹھا

گوگل میں ریکروٹر کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اسے گزشتہ جمعہ کو انٹرویو کے بیچ میں ہی گوگل کی طرف سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ لنکڈ ان پوسٹ میں ڈین لینیگن ریان نے کہا کہ وہ ایک امیدوار کا انٹرویو کر رہے تھے

کہ اسی دوران ان کی کال منقطع ہو گئی اور وہ اپنے سسٹم سے لاگ آؤٹ ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ریان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ‘بدقسمتی سے مجھے گزشتہ جمعہ کو ہزاروں دیگر لوگوں کے ساتھ گوگل سے نکال دیا گیا تھا۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ اس طرح کے اچانک انجام کو پہنچے گا۔’ گوگل کے سابق ملازم نے اسے ‘خوابوں کی کمپنی کے ساتھ خوابوں کی نوکری’ قرار دیا اور کہا ‘ابھی ایک سال پہلے، میں نے خوابوں کی کمپنی میں ایک خوابیدہ ملازمت حاصل کی تھی۔ میں کتے کو واک کروا رہا تھا جب مجھے یہ بتانے کے لیے فون کیاگیا کہ مجھے یہ نوکری مل گئی ہے۔ ‘ بزنس انسائیڈر سے بات کرتے ہوئے ریان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو کال کے دوران کمپنی کی اندرونی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ویب سائٹ تک رسائی سے محروم ہونے کے فوراً بعد ان کا ای میل بھی بلاک کر دیا گیا تھا۔’مجھے ہر چیز سے روک دیا گیا تھا۔ اور پھر میں نے تقریباً 15، 20 منٹ بعد خبروں پر دیکھا کہ گوگل 12 ہزار برطرفیوں کا اعلان کر رہا ہے۔’

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں