blank

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 58 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، آج بھی کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جارہی ہے اور 16 نومبر کو ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 21 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 293 پوائنٹس اضافے سے57 ہزار 371 پر بند ہوا۔

آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 664 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس پہلی بار 58 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں