blank

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ دو پچھلی ناکامیوں کے بعد ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شمالی صوبے فیوگان سے ایک راکٹ مالیگیونگ ون نامی جاسوسی سیٹلائٹ کو لے کر اڑا اور مقررہ راستے سے ہوتےہوئے کامیابی سے سیٹلائٹ کو مدار میں رکھ دیا۔

شمالی کوریا نے کہا کہ اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنا شمالی کوریا کا جائز حق ہے، تھوڑے عرصے میں مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اسپیس سینٹر کا دورہ کیا۔

کم جونگ ان نے مزید جاسوس سیٹلائٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانا علاقائی سلامتی میں اہمیت کا حامل ہوگا۔

دوسری جانب امریکا نے شمالی کوریا کے اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی مذمت کی۔ امریکا نے اسپائے سیٹلائٹ لانچ کو اقوام متحدہ پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں