blank

کویت نے فیملی ویزوں پر کیوں پابندی عائد کی ہے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

کویت کے لئے فیملی ویزا ملنے کا سلسلہ تاحال بند ہے تاہم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے فیملی ویزا بندش کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے فی الحال ڈاکٹروں اور کچھ خاص کیٹیگریز کو چھوڑ کر اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ابھی تک تارکین وطن کے لیے فیملی ویزے نہیں کھولے ہیں۔

وزارت کے منصوبے کے تحت فیملی ویزہ پر پابندی تب تک عائد رہے گی جب تک کہ مختلف ویزا کیٹیگریز کے تحت ملک میں داخل ہونے والے اور ان ویزوں کی میعاد ختم ہونے پر واپس نہ جانے والے افراد کی تعداد کو ایک حد تک کم نہیں کیا جاتا۔

ریزیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشن سیکٹر کی جانب سے تمام گورنریٹس میں لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہزاروں کی تعداد میں گرفتار کیا جارہا ہے۔ جبکہ ان اقدامات کے باعث ملک میں خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کویت کی وزارت داخلہ، پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات کی بنیاد پر، وزارت کے شعبوں کی جانب سے کی جانے والی وسیع حفاظتی مہموں کے ذریعے اقامتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ذرائع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزارت داخلہ کے تمام شعبے معمولی محنت کشوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کے لیے متحرک ہیں۔

ریذیڈنسی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں