blank

پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی ہدایت پر سیاسی شخصیات سے رابطوں کےلیے چاروں صوبوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

پی پی اعلامیے کے مطابق کمیٹی صوبائی سطح پر سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گی، سندھ کے لیے کمیٹی میں سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی کمیٹی میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی باچا اور ساجد توری شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان کی کمیٹی میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ شامل ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں