blank

سالگرہ منانے دبئی نہ لیجانے پر ناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک

سالگرہ کیلیے دبئی نہ لے جانے اور قیمتی تحائف نہ دلانے پر ناراض بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر پونے کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں 36 سالہ رینوکا نے اپنے شوہر بزنس مین نکھل سے اپنی سالگرہ پر قیمتی تحائف اور دبئی لے جانے کی خواہش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رینوکا اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر نکھل کھنہ سے ناراض تھی، اس دوران دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسا اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا اور اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے، بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے نکھل اپنا ہوش کھو بیٹھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نکھل کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بزنس مین کی موت کی تصدیق کردی۔

دریں اثنا پولیس نے رینوکا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل اور رینوکا نے 6 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں