blank

عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، راشد لطیف کا اہم مشورہ

راشد لطیف نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے، وہ پاکستان کے سب سے اچھے اسپنر ہیں، ان کی بیٹنگ سے بھی قومی ٹیم کو بہت مدد مل سکتی ہے۔

آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ کا ذکر کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد وسیم کا نہیں ملک کا نقصان ہے۔

راشد لطیف نے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں چاہیے عماد وسیم کو واپس لے کر آئیں، سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ اگر آل راؤنڈر کولیگز کھیلنا ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کیلیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے جمعے کو اچانک ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اگلی مصروفیات پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں، آل راؤنڈر بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے مگر ان کو نظر انداز کردیا گیا، میگا ایونٹ کے دوران انھوں نے ٹی وی چینل پر تبصروں کی صورت میں متبادل مصروفیت تلاش کرلی۔

سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عماد نے لیگز میں شرکت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی مگر آل راؤنڈ صلاحیتوں کی وجہ سے کئی فرنچائزز خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہوتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں