blank

ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد مودی کے بیان پر حریم شاہ کا دلچسپ رد عمل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کر دیا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبان ٹیم بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔فائنل کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

نریندر مودی کی پوسٹ پر حریم شاہ نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ ’’ مودی جی، اتنی چیٹنگ کے بعد بھی ہار گئے ‘‘۔میگا ایونٹ کے فائنل کے حوالے سے اپنی ایک اور پوسٹ میں حریم نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر ویرات کوہلی کی ایڈٹ کی گئی تصویر بھی شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ ہم پاکستانی آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بیشرم ہندوستانیوں کو زندگی بھر کا سبق سکھایا ‘‘۔یاد رہے کہ فائنل کے دوران حریم شاہ نے بھارتی ٹیم کی شکست پر اپنے مداحوں کو مفت میں بلیو ٹک لے کر دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں