blank

عماد وسیم کے فیصلے پر محمد رضوان حیران کیوں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

24 نومبر کو عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

عماد وسیم نے لکھا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا، پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کا آغاز ہے’۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے ۔

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ کو کچھ کھلاڑیوں نے بہتر فیصلہ قرار دیا تو کچھ نے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

ایسے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پرعماد وسیم کو ٹیگ کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ‘آپ کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سن کر حیرت ہوئی، مجھے یقین ہے کہ آپ اب بھی پاکستان کے لیے مزید کئی سال کھیل سکتے ہیں’۔

رضوان نے عماد وسیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں