blank

چیتے کی اچانک دعوت میں انٹری، مہمان دیکھتے رہ گئے

آپ کہیں دوست اور احباب کے ساتھ کسی تقریب میں کھانا کھانے بیٹھے ہوں اور وہاں اچانک خونخوار چیتا آجائے تو کیا ہوگا یقیناً بہت سارے لوگ مارے خوف کے دوڑ لگا دیں گے لیکن سعودی عرب میں ایک دعوت کے دوران چیتے نے انٹری دی اور نوجوانوں کے ساتھ عرب کی روایتی بریانی (کسبہ) دعوت اڑائی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ سعودی نوجوانوں کو ایک جگہ اکٹھے بیٹھے مقامی روایتی ڈش کسبہ (سعودی بریانی) کھاتے دیکھا جا سکتا ہے کہ اسی دوران وہاں چیتے کی انٹری ہوتی ہے لیکن نوجوان اس خونخوار درندے سے ڈرتے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی روایات کے مطابق ایک بڑے تھال میں سجے کسبہ کو نوجوان دوستوں کا ایک گروپ کھانے میں مصروف ہے کہ چیتا آن وارد ہوتا ہے اور نوجوانوں کے ساتھ دعوت اڑانے لگتا ہے۔

نوجوان چیتے کی اس حرکت سے محظوظ ہوتے ہیں اور وہ تھال کے جس حصے کا بھی رخ کرتا ہے تو اس جگہ بیٹھے لوگ اپنا ہاتھ روک لیتے ہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ جنگل کے جانور کو سعودی بریانی کھاتے دلچسپی سے دیکھنے لگتے ہیں۔

چیتے کی یوں لوگوں کے درمیان کسبہ کھانے کے وقت وہاں موجود لوگوں کا بجائے خوفزہ ہونے کے محظوظ ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی کا پالتو جانور ہے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کئی صارفین نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی ہے کہ جنگلی حیاتیات کی افزائش کا سرکاری ادارہ گھروں اور پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسز (استرحات) میں درندے پالنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے درندے پالنے پر پابندی کے سخت قانون کے باوجود مقامی نوجوانوں نے قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ اپنی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں