blank

بابر اعظم کو مجھ پر بھروسہ نہیں، افتخار احمد کے سنسنی خیز انکشافات

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو بطور بولر مجھ پر بھروسہ نہیں تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں افتخار احمد سے سوال کیا کہ ایشیا کپ میں آپ نے اچھی بولنگ کروائی ورلڈ کپ میں بھی اچھی بولنگ کروارہے تھے لیکن وجہ کیا ہے کہ آپ پورے دس اوور نہیں کرواتے، کپتان آپ کو دس اوورز نہیں دیتے تو آپ کپتان کو کہتے نہیں ہیں کہ میں دس اوور کروا سکتا ہوں؟

جواب دیتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ آپ نے ٹھیک کہا میری ورلڈ کپ میں بولنگ سب سے اچھی تھی، اکانومی ریٹ بھی اچھا تھا مگر وہی بات ہے کہ کپتان جس پر بھروسہ کرتا ہے اس ہی کو اوور دیتا ہے، بابر سے میری بات ہوئی تھی وہ یہی چاہتے تھے کہ جو اسپیشلسٹ بولر ہے وہی زیادہ بولنگ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو اسپیشلسٹ بولرز پر بھروسہ ہوتا ہے اسی لیے ان سے پورے اوورز کرواتے ہیں۔

افتخار احمد نے کہا میں نے ڈومیسٹک میں کافی وکٹیں لی ہیں، لسٹ اے کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد زیادہ ہے مگر بات وہی ہے کہ جہاں کے کپتان کو لگتا ہے کہ نواز اور شاداب بطور بولر کھیلتے ہیں تو انہی سے اوور کروائے جائیں اگر ان سے بولنگ نہ کروائیں تو یہ بھی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی سمجھتا ہوں کہ دس اوورز کا بولر ہوں اور مجھے پورے اوور کروانے چاہئیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں