blank

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مونٹگمری کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا ہے کہ مونٹگمری کاؤنٹی میں شدید طوفان کے نتیجے میں 2بالغ اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے جبکہ 3 مزید ہلاکتیں ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل کے مضافاتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ موسم ایک کراس کنٹری سسٹم کا حصہ ہے جس سے ہفتے کے آخر تک جنوب میں شدید گرج چمک، تیز ہوا اور بگولے آنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ طوفان تقریباً دو سال بعد آئے جب نیشنل ویدر سروس نے مٹھی بھر ریاستوں میں 41 طوفان ریکارڈ کیے، جن میں ٹینیسی میں 16 اور کینٹکی میں 8شامل ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں