blank

آسٹریلیا میں انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی: محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کینبرا میں 4 روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی۔

محمد حفیظ نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر ابتک ہم آسٹریلیا میں کھیلے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے، ہم یہاں مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو ہرانے کی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ٹیم اس ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہے اور اس نے اپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، ٹیم چیلنج قبول کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابرار احمد ان فٹ ہوگئے ہیں لیکن باقی لڑکے فٹ اور پوری طرح اس سیریز کے لیے تیار ہیں، ابرار احمد پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کا ری ہبلیٹیشن جاری ہے اور امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں