blank

اسرائیل کی جنوبی غزہ میں وحشیانہ بمباری، بچوں اور خواتین سمیت 23 فلسطینی شہید

قابض اسرائیل فورسز کی جنوبی غزہ میں شدید بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفاح پر شدید بمباری کی جس میں 7 بچوں اور 5 خواتین سمیت 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی بمباری میں 3 گھر تباہ ہوگئے اور کئی لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر چھاپہ مارا جہاں جینن میں چھاپے کے دوران 4 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے سلواد میں چھاپے کے دوران 15 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ سامو سے بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بھی شدید بمباری کی جہاں 2 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں موجود ہر فلسطینی بھوک سے نڈھال ہے اور ایسے میں اسرائیل نے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 18 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 49 ہزار سے زائد زخمی ہیں، اس کے علاوہ صیہونی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے پر کارروائیوں میں 278 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں