blank

شان مسعود کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے لیے شان مسعود کو کپتان مقرر کر دیا گیا۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے قبل کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے فرنچائز کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، اس موقع پر نو منتخب ہیڈکوچ فل سیمنز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

کراچی کنگز کو ٹرافی جتوانے والے عماد وسیم کی جگہ شان مسعود کو کپتانی کا عہدہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود پاکستان سپرلیگ کے 8ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز کے اسکواڈ میں منتخب ہوئے تھے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں