blank

آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پنٹاگون میں امریکی سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔ پٹناگون سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں امریکی وزیر دفاع اور پاکستانی آرمی چیف نے حالیہ علاقائی سیکورٹی پیشرفتوں پرتبادلہ خیال کیا۔

پٹناگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں امریکی وزیر دفاع اور پاکستانی آرمی چیف نے باہمی دفاعی تعاون کے لیے امکانی شعبوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

دریں اثناامریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعااون کا خواہاں ہے۔ گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے رواں برس پاکستان سے شراکت داری میں دہشتگردی کے خلاف بہت سے اقدامات کیے۔

مارچ میں امریکا اور پاکستان نے مل کر اعلیٰ سطح کا انسداد دہشتگردی مذاکرات کیے جن میں دہشتردی کے مشترکہ خطرات کا جائزہ لیا گیا اور ایسی حکمت عملیاں مرتب کرنے پر غور کیا گیا جس سے اہم شعبوں میں تعاون ممکن ہوسکے جیسے کہ سرحدی سیکورٹی اور دہشتگردی کی فنانسنگ ختم کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی اہلیت بڑحانے کے متعدد پروگراموں کی فنڈنگ کررہے ہیں جن میں ارتکاز توجہ نفاذ قانون اور انصاف ہے ۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں