blank

پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 346 رنز

پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 84 اوورز میں 346 رنز بنا لیے۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔ مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

پاکستانی اسکواڈ:

قومی ٹیم نے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم:

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت کے نعروں والے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملی، آسٹریلوی کرکٹر نے بازو پر کالی پٹی باندھ لی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں