blank

اداکارہ کبریٰ خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں۔

حال ہی میں ہونے والے برائیڈل کوچور ویک کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ کبریٰ خان نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برائیڈل کوچور ویک میں کپڑوں کی خراب فٹنگ پر فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ڈیزائنرز کچھ زیادہ ہی لاجواب ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ لیکن اگر آپ شو اسٹاپرز کو ہائیر کر رہے ہیں تو براہِ کرام! کم از کم ملبوسات ان کے مطابق تیار کروائیں یا پھر کسی ایسے شخص کو ہائیر کریں جو آپ کے ملبوسات کے سائز میں فٹ آ جائے، بصورتِ دیگر ماڈلز و شو اسٹاپرز بے آرام، بے چین نظر آئیں گے اور آپ کا لباس بھی صحیح انداز میں دکھائی نہیں دے گا جس کا کوئی مقصد ہی نہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں