blank

مچل جانسن نے ایک بار پھر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پر نشتر کے تیر برسا دئیے

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کے اوپنر ڈیوڈ وارنر سمیت آسٹریلوی ٹیم پر وار جاری ہیں۔

مچل جانسن نے اپنے کالم میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے میری رائے اب بھی درست ہے ، وارنر کی پاکستان کے خلاف سنچری بہت بڑی حیرانی والی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین سلیکٹرز کو نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز بنائے۔

مچل جانسن نے ٹیسٹ سے قبل ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، سابق بولر کا کہنا تھا کہ تین سالوں سے خراب فارم والے ڈیوڈوارنر الوداعی سیریز کا حق نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ توقع یہی تھی کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں سیزن میں آسٹریلیا باآسانی جیتے گا ، اس لیے یہ ایک اچھا موقع تھا کہ عمر رسیدہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے جاتے۔

سابق بولر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ ملتا جو آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ سیریز میں کام آتا، ڈیوڈوارنر نے دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے سے قبل جو پہلی اننگز میں کیا اسی کا وہ معاوضہ لیتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں