blank

زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

امریکی ریاست جنوبی کرولینا میں شوہر نے بیوی کو محض اس لیے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ وہ اپنے ہاتھ کا تیار کردہ کیک کھلانا چاہتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 85 سالہ اسٹیون شوارٹز کے نام سے ہوئی جس نے اپنی بیوی شیرون شوارٹز کو قتل کیا۔

پولیس نے 81 سالہ مقتولہ کی لاش کو ملزم کے گھر سے برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔ اسٹیون شوارٹز کے جسم پر بھی زخم پائے گئے۔

شیرون شوارٹز نے کیک تیار کرنے کے بعد جب شوہر کو پیش کیا تو اس نے کھانے سے انکار کر دیا تھا۔ متقولہ نے جب زبردستی کھلانے کی کوشش کی تو ملزم نے چاقو ان کے پیٹ میں گھونپ دیا۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میں نے اسے قتل کر دیا لیکن مجھے کچھ یاد نہیں کہ اُس وقت ہمارے درمیان کیا ہوا تھا۔

اسٹیون شوارٹز کے مطابق اہلیہ مجھے بہت پیاری کرتی تھی، اس کی خواہش تھی کہ میں اچھے سے اچھا کھانا کھا کر جلد صحت یاب ہو جاؤں۔

پولیس نے ملزم کا اسپتال سے معائنہ کروانے کے بعد گرفتار کر لیا۔ اس 2 جنوری 2024 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں