blank

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے بعد گورنر ہاؤس پشاور میں سیاسی سرگرمیوں کا عمل تیز ہو گیا ہے اور مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پی پی پی بلوچستان کے رہنما جمال رئیسانی نے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری سے جمال رئیسانی کی ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فرید رئیسانی بھی موجود تھے جہاں ان رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ہی معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ملاقات میں عالم دین احمد سعید کاظمی بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقا سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ حامد سعید کاظمی اور دیگر پر سال 2010 میں حج انتظامات میں خورد بُرد، کرپشن اور قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات تھے اور بدعنوانی کے الزام میں 30 مئی 2012 کو ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جون 2016 میں اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنادی تھی۔

تاہم 20 مارچ 2017 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی، سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری راجا آفتاب کو حج کرپشن کیس میں باعزت بری کردیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں