blank

یو اے ای نے غیرملکیوں کیلیے بڑی خوشخبری سنا دی

دنیا کے مختلف ممالک سے متحدہ عرب امارات آنے والے غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کسی قسم کی پریشانی یا ٹیسٹ کے بغیر ہی لائسنس مل جائے گا۔

اس حوالے سے عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نئے رہائشی ہیں اور اپنے آبائی ملک سے ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں تو آپ بغیر کسی ڈرائیونگ کلاسز سے گزرے یا کوئی ٹیسٹ لیے بغیر اپنے پچھلے لائسنس کو متحدہ عرب امارات کے لائسنس کے لیے براہ راست تبدیل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

آر ٹی اے ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ مندرجہ ذیل ممالک کے شہری ہیں اور آپ کے پاس ملک کی طرف سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس ہے، تو آپ یو اے ای کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپنا لائسنس تبدیل کرنے کے اہل ہیں۔

جن ممالک کے شہریوں کو مذکورہ سہولت حاصل ہیں ان کی تعداد 42 ہے جن میں جی سی سی ممالک کے علاوہ لتھوانیا، پرتگال، ہنگری، بلغاریہ، لٹویا، سربیا، لکسمبرگ، آئس لینڈ، ایسٹونیا، قبرص، سلوواکیہ، مالٹا، البانیہ، رومانیہ، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پولینڈ، فن لینڈ، اسپین، ہالینڈ، یونان، سوئیڈن، بیلجیم، آئرلینڈ، ترکی، ڈنمارک، آسٹریا، فرانس، برطانیہ، ناروے، جمہوریہ مونٹی نیگرو، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، عوامی جمہوریہ چین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

آر ٹی اے ویب سائٹ کے مطابق سنگاپور کے ڈرائیونگ لائسنس کا تبادلہ کرنے کے لیے، صارف کو رجسٹرڈ ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں سے کسی ایک میں نالج ٹیسٹ دینا ہوگا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں