blank

آسٹریلیا سے میچ کیسے جیتا جائے؟ افتخار احمد نے آسان فارمولا بتا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچز جیتنے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز کے خلاف ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

قومی ٹیم میں چاچا کی عرفیت سے مشہور افتخار احمد نے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ جیتنے کے لیے ہمیں کچھ زیادہ نہیں صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیم کو پورے دن بیٹنگ کر کے 250 رنز بنانے والی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔

افتخار احمد نے کہا کہ زمانہ بدل گیا ہے اور کرکٹ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ اب 90 اوورز کھیل کر 400 رنز بنانے ہیں، ورنہ دباؤ میں ہوں گے، اگر پختہ ارادے کے ساتھ کھیلیں تو کسی کنڈیشن میں مسئلہ نہیں ہوگا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ ہم آسٹریلیا میں اب تک نہیں جیت سکے ہیں جبکہ ہمارا پڑوسی بھارت وہاں سے جیت کر آتا ہے۔

افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی ڈومیسٹک میں سخت محنت کرنے کے بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں آتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم موقع دینا ہے تو تسلسل کے ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے اور پہلے میچ میں کینگروز نے 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں