blank

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللّٰہ خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اسامہ میر، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، امید ہے یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ریکور کیا ہے، پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جبکہ احسان اللّٰہ کو مزید وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ پول آف پلیئرز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم کی بہتری کے لیے 3 وکٹ کیپرز کا فیصلہ کیا ہے، بیک اپ تیار کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ ورلڈ کپ میں کوئی مشکل نہ ہو۔

علاوہ ازیں کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کامران اکمل نے کہا کہ ہم ایک پیج پر ہیں، ہمیں بیک اپ تیار کرنا ہے، وائٹ بال فارمیٹ میں تجربے کیے جا سکتے ہیں۔

’عمر اکمل نہ پہلے میری وجہ سے آیا نہ اب آئے گا‘

کامران اکمل نے کہا کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو اہمیت دینی ہے، عمر اکمل اپنی پرفارمنس سے واپس آئے گا، وہ نہ پہلے میری وجہ سے آیا نہ اب آئے گا۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی ضرورت محسوس کرے گی تو ضرور منتخب کرے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں